میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meesha shafi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ اور وومین محتسب اور گورنر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔

وومین محتسب نے مئی اور گورنر پنجاب نے جولائی 2018کو میشا شفیع کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے وومین محتسب اور گورنر پنجاب کا فیصلہ برقرار رکھا۔وومین محتسب اور گورنر نے میشا شفیع کی درخواست کو نامناسب قرار دیا تھا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں گورنر پنجاب، وومین محتسب اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع کی ایک ٹوئٹ نے میری زندگی بدل دی، علی ظفر

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ میشا شفیع نےلاہور سیشن کورٹ میں علی ظفر کے ہتک عزت دعوے کے جواب میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکار علی ظفر نے کئی بار مجھے دانستہ طور پر چُھوا اور جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔

گلوکارہ میشا شفیع نے مزید بتایا کہ مجھے علی ظفر کیساتھ لمبے عرصے تک پرفارم کرنا تھا لیکن ان حرکات سے پریشان تھی اور انتہائی مجبوری کی حالت میں مجھے جنسی ہراسانی کا معاملہ اُٹھانا پڑاکیوں کہ ساتھی گلوکار کا رویہ میری برداشت سے باہر ہوتا جا رہا تھا۔

Related Posts