کورونا نے میرا کو کنگال کردیا، اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera facing financial issues due to coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اداکارہ میرا کورونا کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار،بیروزگاری کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل ، خط میں  سارا احوال لکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے نام مکتوب میں اداکارہ میرا نے لکھا کہ میں پاکستان فلمی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا ہوں، جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں معاشی صورتحال متاثر ہوئی۔ پاکستان میں فنکار طبقہ جنوری 2020 سے بیروزگاری کا شکار ہیں۔

اس وباء سے پھیلنے والی بیماری تو مہلک ہے لیکن بیروزگاری اس سے بھی بڑا عذاب ہے۔ یہ بات انتہائی باعث تسکین ہے کہ آپ کی حکومت نے اس وباء سے لڑنے کی جو حکمت عملی اپنائی وہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت بیشتر کاروبار زندگی بحال ہوچکے ہیں۔

اداکارہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب مستحقین میں امدادی رقوم کے ساتھ ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت کی وجہ سے آج پاکستان میں کورونا بھی کنٹرول ہے اور مزدور کو بھی روزگار دستیاب ہے تاہم اب بھی ایسے کچھ شعبہ ہیں جو بندش کا شکار ہیں اور اس میں فنکار طبقہ بھی شامل ہے،فنکاروں کی مالی صورتحال انہتائی مخدوش ہوتی جا رہی ہے۔

آپکی عوام دوستی نے مجھے ہمت دی کہ میں اپنی درخواست آپ کی خدمت میں پیش کرسکوں۔ جناب عالی میرے امریکہ میں فروری مارچ میں شوز ہونے تھے جو کہ کورونا کے باعث ملتوی ہوگئے اور اس طرح مجھے کوئی 2 لاکھ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس وقت میں شدید مالی بحران کا شکار ہوں۔

2015 میں مجھے پاکستان میں قیام کے دوران جان کا خطرہ تھا جسکی وجہ سے میں دبئی منتقل ہوگئی تھی۔ 2016 میں، میں نے دبئی میں پراپرٹی خریدی جس کی مالیت تقریباً12 لاکھ درہم ہے۔

میں 2016 سے باقاعدگی سے اقساط ادا کر رہی تھی اب تک 6 لاکھ درہم بطور اقساط ادا کر چکی ہوں مگر رواں سال 2020 میں کورونا کے باعث امریکہ میں منسوخ ہونے والے شوزکی وجہ سے 2 لاکھ ڈالر کے نقصان کی وجہ سے میں جنوری 2020 سے دبئی پراپرٹی کی اقساط ادا نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ میرا کورونا کو چکمہ دینے میں کامیاب، ٹیسٹ نیگٹو آگیا

وزیراعظم صاحب میں ایک سینئر اداکارہ ہوں اور مالی مشکلات کا شکار ہوں اس مشکل وقت میں آپ ایک امید کی کرن ہیں اور اسی امید کے ساتھ آپ سے التماس ہے کہ میری مدد فرمائی جائے اور اقساط کی ادائیگی کے لئے فنکاروں کی مالی اعانت کے فنڈز آرٹسٹ ریلیف فنڈسے میری مالی مدد کی جائے مجھے رقم دی جائے تاکہ میں اپنی زندگی کا آخری سہارا دبئی پراپرٹی کو بچاسکوں۔

Related Posts