اداکارہ میرا کورونا کو چکمہ دینے میں کامیاب، ٹیسٹ نیگٹو آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera

لاہور: کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا سے پاکستان واپس آنے والی معروف اداکارہ میرا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اداکارہ میرا کو امریکا سے وطن واپس آنے کے بعد 14 روز کیلئے قرنطینہ بھیجنے کے ساتھ ان کاکورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ نیگٹوآیا ہے۔

اداکارہ میرا منگل کوواشنگٹن سے لاہور پہنچی تھیں اور انہیں وطن واپس آنے کے بعد مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا تھا ۔

اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد نیو یارک میں پھنس گئی تھیں  اور انہوں نے حکومت سے پاکستان واپسی کے لئے مدد طلب کی تھی۔

اس سے قبل نیو یارک میں ہوٹل کے کمرے سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں میرا نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک کے ہوٹل میں پھنس گئی ہوں ، وطن واپسی کیلئے میری مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں:مایا علی نے مستحقین کیلئے رمضان راشن بیگز بھجوادیئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

امریکا سے وطن واپس آنے کے بعد اداکارہ میرا نے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان پہنچ گئی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں  پاکستانی سفارتخانے نے وطن واپسی کیلئے میری بہت مدد کی ہے۔

Related Posts