شہرِ قائد میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے ناجائز منافع خوری شروع کردی، مرغی کے گوشت، دیسی اور برائلر مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
سردی کی آمد سے قبل شہر میں مرغی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی جبکہ سردی کی آمد کے بعد اس میں فی کلو 50 روپے تک اضافہ نوٹ کیا گیا۔
کراچی میں سردی سے پہلے انڈے 95 سے 100 روپے فی درجن فروخت ہو رہے تھے جن کی قیمت میں فی درجن 20 سے 30 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مرغی کا گوشت شہر میں 240 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ گراں فروشوں کی من مانیوں کے باعث شہریوں کو 100 روپے فی درجن ملنے والے انڈے اب 120 سے 130 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں جس کے بعد یکم دسمبر سے سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کے مطابق حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں