دعا گو ہوں آصفہ بھٹو اورلانگ مارچ کے تمام شرکا محفوظ رہیں، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا گو ہوں آصفہ بھٹو اورلانگ مارچ کے تمام شرکا محفوظ رہیں، مریم نواز
دعا گو ہوں آصفہ بھٹو اورلانگ مارچ کے تمام شرکا محفوظ رہیں، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ آصفہ بھٹو اورلانگ مارچ کے تمام شرکا محفوظ رہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہونے پر آصفہ بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران اسٹیج پر کھڑی سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرایاگیا۔ جو اُن کے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرہ ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئر مین بلاول کے ہمراہ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر سے ڈرون ٹکرایا، ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو ڈرون لگنے کے باعث زخمی ہوئی ہیں، جس کے باعث ان کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا۔آصفہ بی بی ہمارے ساتھ تھیں اور ساتھ ہی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پی پی کا عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل

ایمبولینس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آصفہ بھٹو کو کہا کہ آپ کو ٹانکیں لگیں گے کیونکہ زخم گہرا ہے، مگر آصفہ بھٹو نے کہا کہ انہیں صرف پٹی کردیں۔

Related Posts