امیر گیلانی سے شادی کی افواہیں، ماورا حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
امیر گیلانی سے شادی کی افواہیں، ماورا حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا
امیر گیلانی سے شادی کی افواہیں، ماورا حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی فنکار امیر گیلانی سے شادی کی افواہوں کے متعلق ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کی اس خواہش کا ذکر کیا کہ آن اسکرین جوڑے کی صورت میں اداکاری کرنے والے فنکار حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلیں۔ ماورا حسین نے کہا کہ امیر گیلانی بہت قابل انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا امیر گیلانی اور ماورا حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں؟

مبینہ طور پر اداکارہ ماورا حسین نے شرماتے ہوئے امیر گیلانی کو قابل انسان قرار دیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مداح مجھے اور ساتھی فنکار کو ایک ساتھ محبت سے نوازتے ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ مداح ہمیں ایک ساتھ پسند کریں۔ ہم بہت اچھے دوست ہیں۔

معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ پسند کرنے والے مداح ہمارے آنے والے ڈرامے سے ضرور لطف اندوز ہوں گے۔ میں ساتھ پسند کرنے سے متعلق تبصروں کو تعریف سمجھتی ہوں جو مداحوں کو اچھی لگتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ امیر گیلانی ایک حیرت انگیز انسان ہیں اور ہماری دوستی بہت گہری ہے۔ ماورا حسین کے بیان نے مداحوں کو شادی سے متعلق افواہوں پر الجھن میں ڈال دیا۔جبکہ ڈرامہ سیریل بساط میں دونوں کی جوڑی بہت پسند کی گئی تھی۔