مولانا طارق جمیل کا بیٹا آبائی گاؤں میں سپرد خاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی نماز جنازہ پیر کو ان کے آبائی گاؤں رئیس آباد تلمبہ میں ادا کر دی گئی ہے۔

پنجاب کے ضلع خانیوال میں اتوار کو معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مولانا طارق جمیل کے آبائی گاؤں میاں چنوں میں پیش آیا۔

تمام عرب اور اسلامی ممالک اہل غزہ کی مدد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں، جامعہ ازہر

مولانا طارق جمیل کے دوسرے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر براہ راست ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے گھر کے گارڈ سے بندوق لی اور خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ان کے مطابق مرحوم بچپن سے شدید ڈپریشن کے مریض تھے۔ گذشتہ چھ ماہ سے ان کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکٹرک شاک لگوائے جا رہے تھے۔

ان کے بقول عاصم جمیل نے اپنی اذیت کو کم کرنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

تلمبہ میں رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر محمد آصف امام نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال اپنے بیٹوں کے ہمراہ عاصم جمیل کو گاڑی میں ہسپتال لائے۔ وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی عاصم جمیل فوت ہو گئے تھے۔ انہیں مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

ان کے بقول اتوار کی رات 7 بج کر 25 منٹ پر عاصم جمیل کو ہسپتال لایا گیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچی اور بڑی تعداد میں لوگ بھی جمع ہوئے۔

مولانا طارق جمیل کے خاندان نے عاصم جمیل کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا اور پولیس سے درخواست کی کہ انہیں نعش بغیر پوسٹ مارٹم کے دی جائے۔

Related Posts