وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا تھا۔جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سنی علما کونسل کے مطابق مولانا مسعود الرحمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ مولانا مسعود الرحمان سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے۔