آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی پر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazal-ur-rehman
آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی پر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف آزادی مارچ قومی سطح کی تحریک ہے، آزادی مارچ میں اظہار یکجہتی پر اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چنیوٹ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، قوم تباہ ہو گئی ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں ہو گی، مہنگائی مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کی چوریاں ایک طرف اور حکومتی پارٹی کی چوریاں ایک طرف، 70 سال کا قرضہ موجودہ حکومت کی جانب سے لیے گئے قرضے سے کم ہے۔ آئندہ 2 سال میں بھی ملک کی معاشی حالت بدلنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  مارچ کو روکنے کے لیےناجائز اور آمرانہ حربے استعمال کیے جارہے ہیں، میرا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے اور اسی ایجنڈے کی خاطر آزادی مارچ کررہے ہیں۔ نااہل حکمرانوں سے ملک کو آزاد کروائیں گے۔

جمیعت علمائے اسلام کے قائد نے کہا کہ تاجروں پر اسلام آباد میں تشدد کیا گیا،تاجروں کے مسائل حل نہیں کیے گئے، پاکستان کی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں مارکیٹیں بند ہو رہی ہے تاجر برادری احتجاج کر رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کے نام پر بھی معاشی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ پارٹی فنڈنگ کیس میں پورا ٹبر ہی چور نکلا۔ عوام کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت کو ختم ہو جانا چاہیے۔ صرف اپوزیشن نہیں حکومتی جماعتیں بھی ہم سے اتفاق کر چکی ہیں۔

Related Posts