انسانوں کا سیلاب ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کرلے جائے گا، فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
آزادی مارچ پرجےیوآئی ف کااجلاس،مولاناآج اہم اعلانات کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ انسانوں کا سیلاب ایوانوں کے کچرے کواپنے ساتھ بہا کرلے جائے گا۔

سکھر میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے پر ملتان روانگی سے قبل اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب جانتے ہیں حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے، انہوں نے کشمیرکا مسئلہ گمبھیرکردیا ہے۔

مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ یہ پاکستان کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، جبر کی بنیاد پر عوام پر حکومت نہیں کی جا سکتی، تمام سیاسی جماعتیں ملک پر جبر محسوس کر رہی ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور یہ ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابا گرونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

حکمران ملک کی کشتی کوڈبورہے ہیں جسے عوام کو بچانا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے وجود اور آئین کو خطرہ ہے، آئین پاکستان کو دیباچہ اور بچوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین ،جمہوریت اور اسلام کے لیے نکلے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ہم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، سیاسی جنگ کا طبل جنگ بج چکا ہے، ہمیں سیاسی جنگ لڑنی ہے۔

فضل الرحمان کاکہناتھا کہ عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تاکہ قوم کو ظالموں سے نجات مل سکے ،آج انسانوں کا سیلاب اسلام آباد کی طرف جا رہا ہے، یہ طوفان ایوانوں کے کچرے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔

Related Posts