معروف اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کر گئے، مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ متھیرا کے والد انتقال کر گئے، مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان متھیرا کے والد کا انتقال ہوگیا ہے جس پر انہوں نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میرے والد اب اِس دُنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے والد کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔

معروف اداکارہ متھیرا کا پورا نام متھیرا محمد ہے جن کے والد جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے پاکستانی خاتون سے شادی کی۔ ان کے ہاں متھیرا کی پیدائش زمبابوے کے شہر ہرارے میں ہوئی تھی۔

سن 2013ء سے ینگ ملنگ نامی فلم سے سینما کی دُنیا میں قدم رکھنے والی 29 سالہ اداکارہ متھیرا نے ٹی وی شوز کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔ متھیرا کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے مشہورومعروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث نجی ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئیں۔

آج سے 4 روز قبل گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال لایا گیا تاہم ٹیسٹ سے قبل ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں: معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں

Related Posts