ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن میں 2 دھماکے، آگ بھڑک اُٹھی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن میں 2 دھماکے، آگ بھڑک اُٹھی
ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن میں 2 دھماکے، آگ بھڑک اُٹھی

ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے دو مقامات پر آج صبح دو زور دار دھماکے ہوئے، جس کے باعث آگ بھڑک اُٹھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن ممکنہ تخریب کاری کی زد میں ہے۔ اس پیش نظر فارس، اصفہان، چہارمحل اور بختیاری کے صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق قومی گیس سپلائی نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں پڑا اور نہ ہی ان دھماکوں سے کسی قسم کے جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مقامی میڈیا کے مطابق متعدد ایرانی صوبوں میں صنعتوں اور دفاتر کو گیس سپلائی منقطع کئے جانے کا امکان ہے۔مرکزی گیس پائپ لائن نیٹ ورک پر دھماکوں کے باعث گیس سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

Related Posts