دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب نسل کا مگرمچھ، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب نسل کا مگرمچھ، ویڈیو وائرل
دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب نسل کا مگرمچھ، ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دریائے ستلج کے قریب انتہائی نایاب نسل کا مگرمچھ دیکھا گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مگر مچھ کی ویڈیو مقامی افراد نے بنائی۔ کہا جارہا ہے کہ مگرمچھ کی یہ نسل انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔

وائلڈلائف لائف ماہرین کہتے ہیں کہ گھڑیال کا تعلق مگرمچھ کے خاندان سے ہے،اس قیمتی جانور کے تحفظ اور مقامی افراد کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان ڈبیلو ڈبلیوایف کے مطابق دوبارہ دریافت پاکستان میں اس نسل کی بحالی کے لیے امید کی کرن پیش کرتی ہے، یہ گھڑیال لمبی اورپتلی تھوتھنی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

ترجمان ڈبیلو ڈبلیوایف کے مطابق اس آبی جانور کی خوراک میں مچھلی سمیت دیگرشامل ہیں، ایک زمانے میں پاکستان میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندیوں میں گھڑیال بڑے پیمانے پر پائے جاتے تھے۔

گھڑیال کے مسکن کی تباہی کی وجوہات میں غیرقانونی شکار،درکار مچھلی اوردیگرخوراک کی کمی سمیت دیگرعوامل شامل ہیں۔

ترجمان ڈبیلو ڈبلیوایف کا کہنا ہے کہ سن 70 کی دہائی کے وسط تک پاکستان میں معدومیت سے دوچارہونا شروع ہوئے، گھڑیال کی نسل کو شدید نوعیت کے متعدد خطرات کا سامنا ہے۔

Related Posts