لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوکرین کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پاکستانی طلباء کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی ہے جو ان طلباء کی فریاد سن سکے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سن رہا ہے جو نکالے جانے کے منتظر ہیں؟۔
Is there anyone listening to the entreaties of hundreds of Pakistani students stranded in Ukraine waiting to be evacuated ?
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 25, 2022
یاد رہے کہ یوکرین میں 500 طالب علموں سمیت 1500 پاکستانی اس وقت شدید خوف کاشکار ہیں جبکہ پاکستانی سفارت خانے کاکہناہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء یا نقل مکانی کے لیے کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا