مریم نواز کا یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کیلئے تشویش کااظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam raises voice for Pakistani students stranded in Ukraine

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوکرین کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پاکستانی طلباء کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی ہے جو ان طلباء کی فریاد سن سکے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سن رہا ہے جو نکالے جانے کے منتظر ہیں؟۔

 

یاد رہے کہ یوکرین میں 500 طالب علموں سمیت 1500 پاکستانی اس وقت شدید خوف کاشکار ہیں جبکہ پاکستانی سفارت خانے کاکہناہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء یا نقل مکانی کے لیے کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا

یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کاکہنا ہے کہ سفارت خانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے اور انہیں یوکرین چھوڑنے یا محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے جبکہ سفارتخانہ پاکستانی طلباء سے رابطہ کر رہا ہے ۔

پاکستانی سفیر کاکہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ترنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے ان کے انخلاء کے انتظامات کیے جائیں گے۔

Related Posts