دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، مریم نواز
دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس‘ کیا، انہیں مائنس کرنے کی ہر کوشش مائنس ہوگئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی،امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو”پراجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔پاکستان کو اب ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراؤ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ دراصل پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے۔ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور ماسٹر پلان کیس، پرویز الہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔ نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

Related Posts