معاشی منصوبہ مفقود، عمران خان کا ایجنڈا جلاؤ گھیراؤ، ماردو یا مرجاؤ ہے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام بیوقوف نہیں سب پتا ہے مہنگائی کو لانے والا کون ہے، مریم نواز
عوام بیوقوف نہیں سب پتا ہے مہنگائی کو لانے والا کون ہے، مریم نواز

لاہور: ن لیگ کی چیف آرگنائزر و رہنما مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا معاشی منصوبہ کوئی اور نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ، مار دو یا مرجاؤ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ اگر سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ سپر کنگ تھے تو آپ ان کے ملازم تھے؟ پہلے تو ان کی مدد پر تعریف کرتے تھے۔ آج وہ آرمی چیف نہیں تو ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن توہین کیس، اسد عمر کا جواب جمع

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ایک کالج، ہسپتال، موٹر وے یا یونیورسٹی بنائی ہو تو بتائیں۔ سائفر فراڈ کے سوا کچھ نہیں یہ پہلے کہہ چکی ہوں۔ جھوٹا کبھی سچ نہیں بولتا۔ غلامی نامنظور اور حقیقی آزادی کے نعروں کا کیا ہوا؟

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا۔ امریکا اور مغرب کے ساتھ تعلقات بھی خراب کردئیے۔ حکومت جانے کے بعد بھی عمران خان جنرل باجوہ سے ملاقاتیں کررہے تھے۔ نوجوان نسل عمران خان کی طرح نالائق نہیں۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کے خلاف سازش کے تحت مہم چلائی۔ ڈیم والے بابا جی ثاقب نثار کو تلاش کر رہی ہوں۔ نواز شریف پر تنقید کرنے والے ایک دوسرے کو میر صادق و میر جعفر کا خطاب دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ جھوٹا ہے جس کا جواب ہمیں دینا پڑتا ہے۔ ملکی معیشت آج بد حال ہے۔ 1 کروڑ کا جھانسہ دینے والے بھاگ گئے۔ حکومت موجودہ معیشت میں نئی نوکریاں نہیں نکال پا رہی۔ پاکستان کو سری لنکا بنانا عمران خان کے دل کی آواز ہے۔

Related Posts