پی ڈی ایم کا اجلاس، مولانا فضل الرحمٰن کی بلاول بھٹو اور مریم نواز سے مشاورت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz, Fazlur Rehman aur Bilawal Bhutto meet in islamabad
گیلانی کی فتح کے بعد پی ڈی ایم کے اختلافات میں مزید اضافہ

اسلام آباد :پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی رہنماء مریم نواز سے اہم مشاورت کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے علاوہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، شاہد خاقا عباسی ،شیری رحمن ، پرویز رشید ، احسن اقبال ، مریم اور نگزیب اور مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:عوام نے احتیاط سے کام نہ لیا تو پابندیاں بڑھانا پڑیں گی،اسد عمر

مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ کے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل پارٹی قائدین کے درمیان ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے، گزشتہ روز بھی اجلاس میں اپوزیشن قیادت نے اجلاس منعقدہ کیا تھا جس میں استعفوں پر اتفاق ہوا تھا۔

Related Posts