امریکی انشورنش کمپنی سے فراڈ کا معاملہ، کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی انشورنش کمپنی سے فراڈ کا معاملہ، کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
امریکی انشورنش کمپنی سے فراڈ کا معاملہ، کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:بوڑھی والدہ کو مردہ قراردے کرامریکا کی انشورنس کمپنی سے رقم بٹورنے والی سگی اولاد کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ انشورنس پالیسی ہولڈر سیما سلیم کھربے سیما سلیم کی بہنوں کے بیانات ریکارڈکرلئے گئے۔

انشورنس پالیسی ہولڈر سیما سلیم کھربے نامی خاتون کی دو سگی بہنوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے،بیانات میں بہنوں نے سیما سلیم کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

2017 میں بھی ایک جائیداد سے ملزمہ کے بیٹے فہد کو حصہ دیاگیا،ملزمہ کے لئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے لیاری جنرل اسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرحسین اختر بیان کے لئے پیش نہیں ہوئے۔

بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں معاونت کرنے والے سیکریٹری یونین کونسل نمبرچھ شاہ بیگ لین لیاری ممتاز علی عباسی بھی پیش ہونے سے گریزاں ہیں، دونوں مبینہ ملزمان اپنے گھروں سے بھی غائب ہیں۔

یونین کونسل نمبر 6 اب یو سی 8 میں منتقل ہو چکی ہے،انشورنس کی رقم 25 کروڑ کی منتقلی کے لئے کھلوائے گئے اکاؤنٹس کا ریکارڈ بھی بینک انتظامیہ کل فراہم کرے گی۔

مقدمے کے مطابق فہد سلیم اورفاریہ سلیم نے اپنی بوڑھی والدہ سیما سلیم کھربے کو مردہ قراردے کرامریکا سے25کروڑروپے کی خطیررقم وصول کی، آٹھ جون سن دوہزارگیارہ کو سیما سلیم کی فوتگی کا سرٹیفکیٹ بیمے کی رقم وصول کرنے کے لیے جمع کروایا گیا۔

خاتون کے زندہ ہونے کا راز 2019 میں پاسپورٹ اپلائی کرنے کے لئے سیما سلیم کے امریکن قونصل خانے پہنچنے پر ہوا، سیما سلیم کھربے نے انتقال کے بعد بھی بیٹے کے ہمراہ پاکستانی پاسپورٹ پر10سے زائد ملکوں کے فضائی سفرکیے۔ امریکن انشورنس کمپنی سے رقم ملنے کے بعد فہد سلیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

Related Posts