عوام حکومت سے تنگ ہیں، عمران خان وزیرِ اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں۔مریم نواز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عوام حکومت سے تنگ ہیں، عمران خان وزیرِ اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں۔مریم نواز
عوام حکومت سے تنگ ہیں، عمران خان وزیرِ اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں۔مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام حکومت سے تنگ ہیں جبکہ عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بلکہ اناڑی کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بے نقاب ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔

گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ حکومت جتنا جھوٹ بولتی ہے، اتنی ہی بے نقاب ہوتی ہے۔ عوام عمران خان سے تنگ ہیں جبکہ براڈ شیٹ کیس حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت قریب آگیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی۔ عمران خان وزیرِ اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں۔

مریم نواز نے ندیم افضل چن کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو صرف ایک اتعفیٰ آیا ہے، بہت سے استعفے آنا باقی ہیں۔ سلیکٹیڈ وزیرِ اعظم کے مشیروں اور وزیروں کو معاملات کے بارے میں پتہ چلنا شروع ہوگیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ لاہور ایک خوبصورت شہر تھا جسے نااہل حکومت نے کوڑے دان بنا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کے مسائل حل کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: استعفے دے کر سینیٹ الیکشن کو نہیں روکا جاسکتا۔قمر زمان کائرہ