ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز تھوڑا دھیان سے، مجھے اتنا مخاطب نہیں کرو کہ کہیں تمہارا خاوند ناراض ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کا اعلان کریں گے، اتنی ڈرپوک حکومت ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھانے سے ڈررہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے لیے نیشنل ایکشن سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلانا چاہتے ہیں تاکہ فیصلے کا بوجھ فوج پر آئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا، ن لیگ والے جواب دیں کہ کبھی گیدڑ قوم کا لیڈر بند سکتا ہے، کبھی گیدڑ کو بھی کوئی لیڈر مانتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی کرپشن معاف کر دیتا تو سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی طرح میں بھی کرسی بچانے کی کوشش کرتا، 11 سال باریاں لینے والوں نے جنرل مشرف سے این آر او لے کرپھر دس سال ملک کو لوٹا، اٹک جیل میں نواز شریف کے آنسو سے ٹشو پیپر ختم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہوگی، مریم نواز