محکمہ داخلہ سندھ کی ضلع جنوب میں دہشت گردی کی وارننگ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ کو شہر کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے دہشتگردی کے خطرے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندی 60 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گرد ڈرون کے ذریعے ضلع کی اہم عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔