عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی
عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی

عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی جبکہ نیب کی طرف سے درخواست پر جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کی درخواست ضمانت پر ججز کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جبکہ مریم نواز کی طرف سے وکیل صفائی  نے درخواستِ ضمانت کے حق میں دلائل دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے

وکیل صفائی نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے بعد مریم نواز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں جبکہ ان سے تفتیش کی جاچکی ہے، لہٰذا ہماری استدعا ہے کہ ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت کی طرف سے وکیل صفائی کو آگاہ کیا گیا کہ مریم نواز کا کیس پہلی بار آیا ہے، بحث یا دلائل دینے کے لیے آپ کا نیب کے داخل کیے گئے جواب کو پڑھنا ضروری ہے۔ جواب پڑھ کر ہی کیس کاکوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں ہائی کورٹ نے وقت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی اور وکلاء کو ہدایت کی کہ وقتِ مقررہ پر دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ 

 یاد رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز نے اپنی ضمانت کی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ میرے والد کی حالت تشویش ناک  اور تیمار داری بے حد ضروری ہے، اس لیے  ضمانت پر رہائی عطا کی جائے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی؟ جبکہ وکیل صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اجازت دینے کے باوجود بعد ازاں انہیں واپس جیل لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: والد کی تیمارداری: مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 

Related Posts