وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے
وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج  ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں پنجاب کی صوبائی حکومت کے اہم نمائندگان سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کریں گے اور شہر میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: والد کی تیمارداری: مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

وزیراعظم عمران خان لاہور دورے کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ ساتھ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتِ پنجاب کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم صوبائی وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے صوبائی معاملات ، ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے اور لاہور میں پارٹی امور اور عوامی سہولیات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوگی۔ 

صوبائی وزراء اور حکام وزیر اعظم کو ہاؤسنگ اسکیم، امن و امان اور پنجاب پولیس کے کردار کے حوالے سے اہم بریفنگ دیں گے جس کے بعد صوبائی سطح پر اہم اقدامات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر جو لوگ کہتے ہیں کشمیر میں جہاد شروع کردیں یا فوج کشمیر چلی جائے،ایسی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں،کیونکہ ہندوستان یہی چاہتا ہے۔

 مسئلہ کشمیر پر قوم کے نام گزشتہ روز  ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  27 اکتوبر وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت کی فوجیں کشمیر میں داخل ہوئیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دھوکا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں جہادکی بات کرنےوالےکشمیریوں سےدشمنی کررہےہیں، وزیراعظم

Related Posts