مریم نواز کی آڈیو لیک ہوگئی، سابق صدر آصف زرداری کو گالی دینے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی آڈیو لیک ہوگئی، سابق صدر آصف زرداری کو گالی دینے کا انکشاف
مریم نواز کی آڈیو لیک ہوگئی، سابق صدر آصف زرداری کو گالی دینے کا انکشاف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو گالی دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا آڈیو کلپ وائرل ہوگیا جس میں مریم نواز کو سابق صدر آصف علی زرداری کو گالی دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جہانگیر ترین کے وزیر اعظم سے رابطے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات

مریم نواز کے مبینہ آڈیو کلپ میں ن لیگ کی نائب صدر کو انتہائی برہمی کے عالم میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ شخص ہر جگہ کہتا ہے کہ گلی گلی میں شور ہے میرا وزیر اعظم (نواز شریف) چور ہے۔

آڈیو کلپ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے متعلق مریم نواز کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کو وزیر اعظم کو چور کہتے ہوئے شرم نہیں آتی اور یہ ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم اس کے گلے میں ہار ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نامور وکیل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتوں میں اتحاد نہیں جبکہ جعلی خبریں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔

 نامور ماہرِ قانون اعتزاز احسن نے گزشتہ ماہ 23فروری کے روز پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جبکہ میرا مشورہ ہے کہ ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔

Related Posts