عوام سڑکوں پر آچکے ہیں،حکومت جانے کا وقت آگیاہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کسانوں پر تشدد ، شیلنگ کی مذمت اور گرفتار کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا خوف ، ڈر اور گھٹیا پن آپ کے ہر عمل سے ظاہر ہے ،وزیراعظم کی دہشت گردی کا عملی مظاہرہ لاہور میں کسانوں پر ہو رہا ہے ،آٹاچینی ، بجلی گیس چور عوام پر سر عام دہشت گردی کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز، طلبا میڈیا حتیٰ کہ ہر طبقہ آج سراپا احتجاج ہے کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاشسٹ سوچ کی عکاسی ہے ،ووٹ چور ظالم حکومت کے پاس عوام کے لئے گالی، گولی اور شیلنگ کے سوا کچھ نہیں ،عوام سے جینے کا حق چھیننے والی ظالم حکومت مظلوموں کی بات سننے پر بھی آمادہ نہیں ۔

ڈی چوک پر منتخب وزیراعظم کے خلاف دھرنا، سول نافرمانی ، ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کا اعلان کرنے والا مظلوموں کی بات سننے کو گیا ر نہیں ،عمران صاحب وزیراعظم ہاوس میں چھپنے سے آپ عوام کے غیض وغضب سے بچ نہیں سکتے۔

عمران صاحب کسانوں پر ڈنڈے برسا کر زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوگا ،عمران صاحب کسانوں سے یہ سلوک صرف ووٹ چور ہی کرسکتے ہیں ،کسانوں سمیت پورے پاکستان پر ووٹ چور ٹڈی دل نے حملہ کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران فوج سے خدمات نہ لینے کا فیصلہ

جب تک ظالم ووٹ چور حکومت سے نجات نہیں ہوگی کسانوں سمیت ہر شعبہ زندگی اذیت میں رہے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ ڈنڈے اور آنسو گیس کے گولے برسانے والی حکومت کے خلاف عوام سڑک پر آچکے ہیں ،عمران صاحب ہر روز مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل کے مارے آپ کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں ، گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔

Related Posts