مریم اورنگزیب کااسحاق ڈارکے بارےمیں انٹرپول کے فیصلے کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب
اقتصادی سروے حکومت کے منہ پرطمانچہ، وزیراعظم کومستعفی ہوجاناچاہئے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار بارے انٹرپول کے فیصلے کا خیرمقدم کہا ہے کہ سچ کی فتح پر قوم کو مبارکباد ہو۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ برطانیہ کی حکومت نے اسحاق ڈار کے خلاف جھوٹ کا پلندہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی خدمت کرنے والے اسحاق ڈار کو آج سرخرو کیا ہے،سیاسی انتقام پر قوم کا ضائع کیاجانا والا پیسہ نیب سے وصول کیاجائے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ انٹرپول نے نیب کے ہر کاغذ کو جانچ پڑتال کے بعد مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت کا فیصلہ ملک کے اندر چور اور ڈاکو کے نعرے لگانے والوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اسحاق ڈار کی بے گناہی، ایمانداری اور محنت ودیانت کا ثبوت ہے ،ثابت ہوا کہ اسحاق ڈار نے ہر دور میں قوم کا ایک ایک روپیہ ایمانداری سے استعمال کیا ۔ انہوں نے کہاکہ انٹرپول کا ریڈ نوٹس نہ جاری کرنااور ڈیٹا حذف کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

ان کاکہناتھاکہ نیب اور اس کے چیئرمین کو آج اسحاق ڈار اور قوم سے معافی مانگنی چاہئے،نیب کے جھوٹ کے پلندے کو انٹرپول نے اپنے ریکارڈ میں رکھنے کے بھی قابل نہیں سمجھا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے جھوٹ سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، معیشت کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ضمانت منظور

انہوں نے کہاکہ نیب نے اسحاق ڈار پر جو کیچڑ اچھالا اور بے بنیاد میڈیا ٹرائل کیاگیا، اس کا ازالہ کون کرے گا؟ حکومتی جھوٹ کا ڈیٹا ہر ذہن اور قانونی فورم پر اسی طرح حذف ہورہا ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ سیاسی اسیروں کو موت کی چکیوں میں رکھنے سے جھوٹ سچ نہیں بن سکتا،ثابت ہوا کہ نیب کے جھوٹ کی مہذب اور قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک میں کوئی حیثیت نہیں،نیب نے قائد نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا جرمانہ بھی ابھی تک ادا نہیں کیا ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ہر الزام عدالت اور قانونی فورمز پر مسلسل جھوٹ ثابت ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت بڑھانے کی ہر سازش ناکام کی، قوم کو مہنگائی سے نجات دلائی،اسحاق ڈار کی محنت سے ہر عالمی ادارے نے پاکستان کی معیشت کو بہتری کا سرٹیفکیٹ دیا ،نوازشریف کی قیادت میں اسحاق ڈار کی محنت سے پاکستان کاشمار بیس ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوا۔

Related Posts