فٹنس ٹرینر بن گئی لیکن اداکاری نہیں چھوڑی۔مریم انصاری کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فٹنس ٹرینر بن گئی لیکن اداکاری نہیں چھوڑی۔مریم انصاری کی وضاحت
فٹنس ٹرینر بن گئی لیکن اداکاری نہیں چھوڑی۔مریم انصاری کی وضاحت

کراچی: معروف اداکارہ مریم انصاری نے ایکٹنگ چھوڑنے کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فٹنس ٹرینر تو بن گئی ہوں لیکن اداکاری نہیں چھوڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم انصاری مزیدار شو میں شریک ہو کر اپنی ذاتی زندگی اور اداکاری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر اور ٹی وی اداکاری کے الگ الگ اسٹیجز ہیں، دونوں کے مابین زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ تھیٹر میں آپ کو اونچا بولنا ہوتا ہے۔ ٹی وی میں فریم چھوٹا ہونے کے باعث چہرے کے تاثرات پرکام ہوتا ہے۔ حرکات و سکنات پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عائزہ خان کا عروسی لباس میں فوٹو شوٹ، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

عفان اور سونیا کی نئی ویب فلم، اردو فلکس پر لیٹس بریک اپ کا ٹریلر ریلیز

گفتگو کے دوران اداکارہ مریم انصاری نے کہا کہ ٹی وی پر آپ کو فطری انداز میں اداکاری کرنی ہے جبکہ تھیٹر پر معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ میں نے جب اپنی پہلی فلم کی تو اس کے دوران مجھ پر تنقید ہوئی۔ بڑی اسکرین پر لوگوں نے میری جسامت پر اعتراض کیا تو میں نے جم جانا شروع کردیا۔ میں نے اپنا وزن بہت کم کر لیا اور پھر مجھے اس کا شوق ہوگیا۔

معروف اداکارہ مریم انصاری نے کہا کہ جم جانا اور ورزش کرنا میرا ذہنی رجحان اور زندگی گزارنے کا طریقہ بن گیا۔ اس شوق کے ساتھ ساتھ میں نے لوگوں کو مفت میں ورزش سے متعلق مشورے دینا بھی شروع کردئیے۔ لوگوں کو محسوس ہوا کہ میں نے اپنا پورا وقت فٹنس ٹرینر کے طور پر گزارنا شروع کردیا ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ ورزش اچھی لگتی ہے۔

اداکارہ مریم انصاری نے کہا کہ ورزش کرنا جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کیلئے ضروری ہے۔ میں ابھی تک ورزش کرتی ہوں جو میری عادت بن چکی ہے۔ لوگوں کو ایسا لگا کہ میں نے اداکاری چھوڑ دی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ شوبز انڈسٹری میں سب لوگ جم کر ورزش کرتے ہیں۔ آج کل میں اور میرے شریکِ حیات اپنا فٹنس سینٹر کھولنے کا سوچ رہے ہیں۔ 

 

Related Posts