منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع، نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Manzoor Wasan's interim bail extended till October 4

کراچی:عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

منظوروسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری کے حوالے سے منظور وسان کے وکیل ضمیر احمد نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری بند کرنے کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھیج دیا تھا لیکن معاملہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس مقرر، حلف اٹھالیا

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ انکوائری پر اب تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ جس پرنیب نے بتایا کہ پراسیکیوشن نے کچھ آبزرویشن دی تھیں اس لیے معاملہ تعطل کا شکار ہے، عدالت نے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں، جو بھی کرنا ہے چیئرمین کو کہیں فیصلہ کریں۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس انکوائری کے مراحل پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا جس پرعدالت کہا گیا تھا انکوائری بند کر رہے ہیں تو پھر ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ ۔

عدالت نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Posts