گلگت بلتستان میں زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، سینکڑوں شہری پھنس گئے
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، سینکڑوں شہری پھنس گئے

گلگت بلتستان میں زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں جس کے باعث سینکڑوں شہری پھنس چکے ہیں جبکہ لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ضلع چلاس کی قراقرم ہائی وے بھی شامل ہے۔ 

ضلع چلاس میں قراقرم ہائی وے گلگت بلتستان میں آنے والے زلزلے کے بعد بند ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے مطابق قراقرم ہائی وے کے علاقے تھالیچی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس سے 10 کلومیٹر دور سڑک بند ہو گئی۔

گزشتہ شب روڈ لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہونے کی وجہ سے شہریوں نے رات کھلے آسمان تلے شدید سرد موسم کو جھیلتے ہوئے گزاری جبکہ اس دوران کچورا، استک اور شنگس بلوچی کے علاقوں میں بھی سڑکیں لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہوئیں۔

گلگت بلتستان پولیس کے مطابق اسٹرٹیجک قراقرم ہائی وے نلت نگر، مرتضیٰ آباد اور سوست کے قریب بھی بند ہوئی جس کی وجہ زلزلوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائڈنگ قرار دی گئی۔

پولیس کے مطابق ضلع استور جانے والی سڑک بھی زلزلے کے بعد بلاک ہو گئی ، تاہم حادثات کے باعث کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے علاقے میں موجود قراقرم اور دیگر سڑکوں کی بندش کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز زلزلے کے باعث گلگت بلتستان کے علاقے میں لینڈ سلائڈنگ شروع ہو گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔