فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والا نوجوان نوکری سے برطرف، 4ماہ قید کی سزا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والا نوجوان نوکری سے برطرف، 4ماہ قید کی سزا
فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والا نوجوان نوکری سے برطرف، 4ماہ قید کی سزا

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو مجمع میں کھڑے ہوکر زور دار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کو سزا سنادی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے میں ملوث 28 سالہ نوجوان ڈامین تاریل کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ملزم کو عدالت کی جانب سے سرکاری ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نااہل قرار دے دیا گیا ہے اور پانچ سال تک اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فرانسیسی صدر تھپڑ مارنے والے نوجوان ڈامین تاریل قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

نوجوان نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی نژاد شہری کا اعزاز، زاہد قریشی امریکا میں پہلے مسلمان وفاقی جج مقرر

Related Posts