خوشبو فروشی کے کاروبار سے وابستہ شوبز کی 4 نامور پاکستانی شخصیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشبو فروشی کے کاروبار سے وابستہ پاکستان کی 4 نامور شوبز شخصیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خوشبوفروشی، عطربنانا اور پرفیوم فروخت کرنا آج کل ایک ایسا کاروبار بن گیا ہے جس کی طرف پاکستان کی نامور شوبز شخصیات خوب توجہ دے رہی ہیں جن میں سے بعض نے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی شہرت اور نام کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور خواتین اور مرد فنکار اور اداکار خوشبو فروشی کے کاروبار کی طرف مائل ہورہے ہیں اور ایسی 4شخصیات مندرجہ ذیل ہیں جنہوں نے خوشبوفروشی کیلئے اپنی نئی برانڈ کا آغاز کیا۔

صنم جنگ

Pakistani star Sanam Jung looks elegant in her new photos - GulfToday

پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، صنم جنگ فریگرنس کے نام سے انہوں نے اپنی پرفیوم برانڈ کا آغاز کیا ہے جو پاکستان کی پہلی ایسی برانڈ ہے جس کا آغاز کسی خاتون نے کیا۔ 

صنم جنگ کی پرفیوم برانڈ میں 3 مختلف اقسام دستیاب ہیں جنہیں کرش، ہیونلی ڈیوائن اور مسٹک فال کے نام دئیے گئے ہیں جس کی ایک بوتل کی قیمت 4 ہزار روپے ہے۔ فی الحال صنم جنگ کا یہ پرفیوم صرف پاکستان میں دستیاب ہے۔

فیصل قریشی

Exclusive: Faysal Qureshi's next drama is a love story - Cutacut.com

مشہورومعروف اداکار فیصل قریشی کو کون نہیں جانتا؟ فلم اور ٹی وی کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے بعد فیصل قریشی نے انکاؤنٹر سینٹس کے نام سے اپنی پرفیوم برانڈ کا آغاز کیا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

فیصل قریشی نے اپنی نئی پرفیوم برانڈ کی پانچ اقسام وضع کی ہیں جن میں کمپلیمنٹ، کونفیڈنس، رومانٹک، سیڈکشن اور اِن دی کلب شامل ہیں۔

ہانیہ عامر

Hania Aamir shares a thought-provoking note

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اعلان کیا کہ وہ متنوع اور منفرد قسم کی خوشبوفروشی کا کاروبار شروع کرنے والی ہیں جس کا اُن کے مداح اور خوشبو کے دلدادہ افراد شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

تاحال ہانیہ عامر نے اپنی پرفیوم برانڈ کے نام کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں اتنا ضرور کہا کہ میں اپنی خوشبو کی برانڈ شروع کرنے والی ہوں۔

ایمن خان

Aiman Khan gets candid about off-screen life

شوبز کی شوخ ورنگارنگ دنیا میں ایمن خان ایک اور اہم نام ہیں جو ہانیہ عامر کی طرح اپنی نئی پرفیوم برانڈ کے آغاز کا اعلان کرچکی ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف اداکارہ نے اپنی پرفیوم برانڈ کا نام ایمن خان بائی کوہاسا بتایا ہے جس پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلموں میں مسلمانوں کی کردار کشی کے خلاف کام کررہا ہوں، رز احمد

Related Posts