اوباش نوجوانوں کا بوڑھی خاتون اور بیٹے پر تشدد، پولیس تماشائی بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوباش نوجوانوں کا بوڑھی خاتون اور بیٹے پر تشدد، پولیس تماشائی بن گئی
اوباش نوجوانوں کا بوڑھی خاتون اور بیٹے پر تشدد، پولیس تماشائی بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:تھانہ نصیر آباد کی حدود محلہ قاسم آباد گلی نمبر 16 عوان ٹاؤن میں اوباش نوجوانوں کا بوڑھی عورت اور اس کے بیٹے پر تشدد، بوڑھی عورت کا کہنا ہے اعوان ٹاؤن میں چند اوباش نوجوان گلیوں میں کھڑے ہوکر ہلڑبازی کے ساتھ ساتھ سر عام منشیات فروشی کرتے ہیں۔

ان اوباش نوجوانوں کو پولیس کی آشیرباد حاصل ہے،اس سے پہلے بھی کئی دفعہ اور تھانہ نصیر آباد میں ایسے واقعات کے بارے میں پولیس کو مطلع کر چکے ہیں اور باقاعدہ درخواست بھی دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی ملی بھگت کی وجہ سے درخواست دہندہ پر زور دیا جاتا ہے اور بعد میں سارے واقعے کو راضی نامے کی شکل دے کر وقوع کو سرے سے ختم کر دیا جاتا ہے جس سے محلہ قاسم آباد اور نصیر آباد میں جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

محلہ قاسم آباد کے بشیر،مشتاق،رزاق،موسی خان، دلدار،حاجی داؤد خان محمد نصیر اور عبدالشکور کا کہنا ہے کہ تیری سے بڑھتے ہوئے جرائم میں پولیس بھی ملوث ہے۔

ہم کئی دفعہ پولیس کو اس بارے میں اطلاع دے چکے ہیں مگر پولیس ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سائلین پر دباؤ ڈال کر راضی نامہ کروا دیتی ہے۔

مذکورہ افراد نے سی پی او راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی سے اپیل ہے کی ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کو سختی سے قانون پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جائے تاکہ دوبارہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔

Related Posts