کراچی میں باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو ذبح کردیا، زخمی ملزم کا اعترافی بیان جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے علاقے شمس سوسائٹی میں باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ زخمی ملزم کا اعترافی بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ میں بیوی کو سمجھاتے سمجھاتے تنگ آگیا تو سوچا سب کو مار کر خودکشی کر لیتا ہوں۔ دوپہر 1 بجے گھر گیا تو نیچے والدہ سے ملاقات کی اور سلام کرکے اوپر اپنی فیملی کے پاس آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائی، مسقط جانے والے مسافر سے 986 گرام ہیروئن برآمد

ملزم فواد کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے جھگڑا شروع کردیا کہ ہر بار نیچے امی سے مل کر اوپر کیوں آتے ہو؟ بات کافی بڑھ گئی تو میں نے ٹھنڈے دماغ سے سمجھانے کی کوشش کی۔ اس دوران میری بیٹیاں اسکول سے واپس آگئیں۔ ہم نے مل کر کھانا بھی کھایا۔

فواد نے کہا کہ میری بیوی نے ساتھ کھانا نہیں کھایا اور بد تمیزی جاری رکھی۔ ہمارا جھگڑا چل رہا تھا۔ کھانے کے بعد اس نے پھر بدتمیزی شروع کردی۔ میری بڑی بیٹی نے رو کر کہا کہ آپ لوگوں کے جھگڑے سے ہم پریشان ہوجاتے ہیں۔ باقی دونوں بیٹیاں سونے کیلئے لیٹ گئیں۔

اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ میری بیوی نہانے جانے سے قبل پھر لڑنے کیلئے آئی۔ میں اسے سمجھاتے سمجھاتے تھک چکا تھا تو سوچا سب کو مار کرکے خودکشی کرلیتا ہوں۔ منصوبہ بنایا اور اپنے بھائی کو بھی بتا دیا۔ ملزم پیسوں کی وجہ سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

بیان میں ملزم نے کہا کہ بیوی واش روم گئی تو بڑی بیٹی، پھر دونوں سو جانے والی بیٹیاں ، تینوں کے گلے پر باری باری چھری پھیر دی اور پھر بیوی کو باہر آنے کا کہا۔ جیسے ہی وہ باہر آئی، اس کا گلا بھی کاٹ دیا۔ بیٹیوں کی تصاویر انویسٹرز کو بھیج دیں۔

انویسٹرز کو اپنی بیٹیوں کی تصویریں بھیجنے والے ملزم کا بتانا ہے کہ میں نے انہیں بتایا کہ میں نے فیملی کو ختم کردیا اور اب خودکشی کرنے والا ہوں۔ پھر اپنے گلے پر بھی چھری پھیر دی۔ واضح رہے کہ ملزم فواد فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر ملازم ہے۔

ایس ایس پی کے بیان کے مطابق ملزم فواد صبح ڈیوٹی پر جانے کے بعد واپس آیا اور گھر کے تمام افراد کو قتل کردیا۔ فواد کا اہلیہ سے جھگڑا معمول بن چکا تھا۔ بیوی کی آواز بھابھی نے سنی تو گھر والے اوپر گئے۔ دروازے کی کنڈی توڑ کر اندر داخل ہوئے تو تمام افراد قتل ہوچکے تھے اور فواد شدید زخمی تھا۔

 

Related Posts