پیزا منگوایا تو پنیر میں زندہ کیڑا نکل آیا، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man Discovers Live Worms in Pizza, Shocking Video Goes Viral

بھارت کے علاقے مدھیہ پردیش میں ایک شخص کو پیزا میں زندہ کیڑے ملے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں کیڑا پیزے میں موجود پنیر کے درمیان رینگتا ہوا نظر آ رہا ہے، جس سے دیکھنے والے خوفزدہ اور صفائی کے معیار پر سوال اٹھانے لگے۔

صارفین نے فوڈ سیفٹی کے سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں بھی ایک خاتون نے اپنے پیزا میں اسی طرح کی چیز پائی تھی۔

ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ پیزا پر پنیر کی تہوں میں ایک زندہ کیڑا رینگتا ہے، جس نے حفظان صحت کے معیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے ناظرین کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے۔

 

بہت سے لوگ سخت ضوابط اور فوڈ سیفٹی کے معیارات کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے مزید کہا، “اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور حکام کو حفظان صحت کی سطح کو لازمی قرار دینا چاہیے۔”ایک اور صارف نے مذاق میں کہا، “پیزا اتنا اچھا ہے کہ پنیر کسی وقت زندہ ہو جاتا ہے!”

اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے نیوٹرل بے میں واقع ایک اسٹور سے خریدے گئے بی بی کیو پیزا میں کیڑے کی دریافت کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

امتیاز اسٹور کا کارنامہ، نوجوان کو سینڈوچ میں جھمکا کھلاکر جان داؤ پر لگادی، ویڈیو وائرل

ایک خاتون نے اسٹور سے خریدے گئے رول میں درجن بھر میگوٹس دریافت کر کے حیران رہ گئے۔

اس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس کی بیٹی نے آدھا پیزا پہلے ہی کھا لیا تھا جب اس نے دیکھا کہ اس کا “کھانا ہل رہا ہے”۔

Related Posts