کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man commits suicide in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لی ، لواحقین نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرواکرذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سےمریض چل بسا ، لواحقین نےاسٹاف اور ڈاکٹرز کےخلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرادیا ہےایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہری ارشد کی روڈحادثےمیں پنڈلی کی ہڈی ٹوٹی۔

مزید پڑھیں:کراچی، منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 کروڑ تاوان مانگنے والے 3 اغواء کار ہلاک

مریض کو جناح اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے پلاسٹرلگاکرچھٹی دیدی، جس کے بعد او پی ڈی میں بہتر فالواپ کے لیے معروف نجی اسپتال پہنچے، جہاں آرتھوپیڈک سرجن نے ہڈی کا آپریشن تجویزکیا اور تاریخ دی۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ساڑھے 11 بجے مریض کو آپریشن تھیٹر لے جایا گیا اور ساڑھے3 بجےموت کی اطلاع دی، مریض کی موت کیسے ہوگئی، ڈاکٹر جواب دینے سے قاصر رہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا دعویٰ ہے ارشد احمد کو میڈیکل اسٹوڈنٹ کی پریکٹس کی نذر کیا گیا، ڈاکٹرز اور اسٹاف کی غفلت نے مریض کو قتل کردیا، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کوگرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Posts