این اے 249 میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد ہے۔شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 249 میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد ہے۔شہباز شریف
این اے 249 میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد ہے۔شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 249 میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ن لیگ کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔

ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ این اے 249 میں ہم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جو منظور ہوئی، چوٹی کے امیدواروں کے مابین ووٹوں کے معمولی فرق نے دوبارہ گنتی کی اہمیت کو واضح کیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی شفافیت کے مفاد میں ہے، ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

 حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے انتخاب کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سن کر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

Related Posts