کمالیہ:کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کو ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ کمالیہ صدر پولیس تھانے میں گاؤں کھوکھراں والی کی رہائشی بیوہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں مدعیہ نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ جب گاؤں چھا راجے والی کا رہائشی ملزم آدھی رات کو ان کے گھر میں گھس آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ان پر قابو پا کر ان کی گردن میں رسی ڈال کر انہیں باندھا اور اس کے بعد مبینہ طور پر ریپ کردیا۔بعدازاں پولیس نے معمر خاتون کو طبی معائنے کے لیے کمالیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک قیدی انتقال کر گیا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر التوا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھلوال کے رہائشی متوفی محمد ظہیر گجر اور ان کے بھائی کو چٹیانہ پولیس نے دو ماہ قبل اغوا کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر ڈسٹرک جیل میں تھے۔
مزید پڑھیں: خاتون کابھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام،زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں