لندن :نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ جیسے جیسے طالبان افغانستان کا کنٹرول سنبھال رہے ہیں ہم مکمل طور پر سکتے میں ہیں اورانسانی حقوق کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی، مقامی اور خطے کی طاقتوں کو فوری سیزفائر پر زور دینا ہو گا اور فوری انسانی امداد اور پناہ گزینوں اور سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو افغانستان میں پاکستان کے کردار سے متعلق خط لکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔
We watch in complete shock as Taliban takes control of Afghanistan. I am deeply worried about women, minorities and human rights advocates. Global, regional and local powers must call for an immediate ceasefire, provide urgent humanitarian aid and protect refugees and civilians.
— Malala (@Malala) August 15, 2021
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدرجو بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سابق صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان میں ناقص پالیسیاں اپنائیں اور افواج کے انخلاء کی اجازت دی ہے اس لیے شرمندگی سے مستعفی ہونے کا وقت آگیا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان نے امریکی حملے کے 20 سال بعد افغانستان کو دوبارہ فتح کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کوطالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین سے متعلق خدشات لاحق