ملالہ یوسفزئی کی گریجوایشن مکمل، گل مکئی کا خواب پورا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Malala Yousafzai completes graduation

پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والی گل مکئی ملالہ یوسفزئی نے گریجویشن مکمل کرکے تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو عملی جامہ پہنادیا۔

پاکستان کی نوبل انعام 24 سالہ ملالہ یوسفزئی نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے سیاسیات، معاشیات اور فلسفے میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے ان کی گریجواشن کے موقع پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے والدین اور شوہر بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 12 جنوری 1997ء کوپاکستان میں پیدا ہونے والی ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کی سرگرم رکن ہیں اور انہیں نوبل انعام وصول کرنے والے سب سے کم سن فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ملالہ یوسفزئی 9نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں:ملالہ یوسفزئی کی زندگی پرمبنی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

گل مکئی کے نام سے مشہورملالہ یوسفزئی نے 9اکتوبر 2012ء میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد عالمی سطح پر شہرت حاصل کی جبکہ علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کے بعد تاحال بیرون ملک مقیم ہیں۔

Related Posts