کپڑوں کا انتخاب خواتین کی ذاتی پسند ناپسند پر منحصر ہے۔ملائکہ اروڑا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپڑوں کا انتخاب خواتین کی ذاتی پسند ناپسند پر منحصر ہے۔ملائکہ اروڑا
کپڑوں کا انتخاب خواتین کی ذاتی پسند ناپسند پر منحصر ہے۔ملائکہ اروڑا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ کپڑوں کا انتخاب بہت حد تک خواتین کی ذاتی پسند نا پسند پر منحصر ہے تاہم خواتین کو اسی لباس کی بنیاد پر فیصلے سنائے جاتے ہیں اور منصفی کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم سانگز کی حمایت کرنے والی فنکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ لباس کا تعلق ذاتی پسند ناپسند سے ہوتا ہے، دوسروں کو یہ بتانے کی بجائے کہ کس قسم کے کپڑے پہننے چاہئیں، خود بھی جئیں اور ہمیں بھی جینے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سپر ماڈل بیلا کا حدید خاندان کی سب سے بڑی بیٹی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

نامناسب لباس کے باعث تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں احمق یا بے وقوف نہیں ہوں اور اچھی طرح جانتی ہوں مجھ پر کون سا لباس اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی میں نے جو پہنا ہو، اگر میں اس سے مطمئن ہوں تو دوسروں کو بھی چپ رہنا ہوگا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ مجھ پر ہر وقت نامناسب لباس کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے۔ خواتین کو ان کے اسکرٹ کی لمبائی سے جانچا اور تولا جاتا ہے۔ میں اپنی زندگی اس بنیاد پر تو نہیں گزار سکتی کہ لوگ میرے جسم کے متعلق کیا کہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

 ملائکہ اروڑا نے کہا کہ لباس بہت حد تک ذاتی پسند نا پسند یا ترجیحات پر منحصر ہوتا ہے۔ آپ کا اپنا کوئی نہ کوئی نظریہ ہوگا مگر ضروری نہیں کہ میرے لیے وہ درست ہو۔ میں اپنا نظریہ بھی تو دوسروں پر مسلط نہیں کرتی۔ میری ذاتی پسند نا پسند بھی آپ کی پسند ناپسند جتنی ہی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کے متعلق یہ رائے نہیں دیتی کہ اگر میں نے پورا لباس نہیں پہنا تو انہوں نے کیوں پہنا ہوا ہے؟ میں اپنی پسند کا لباس پہن کر اچھا محسوس کرتی ہوں۔ مجھے علم ہے کہ مجھ پر کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں۔ کسی اور کو حق نہیں کہ مجھے لباس پر رائے دے۔ 

Related Posts