میجر جنرل آصف غفور کراچی پہنچ گئے، جامعۃ السیفیہ کا دورہ اور شعبہ جات کا معائنہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میجر جنرل آصف غفور کراچی پہنچ گئے، جامعۃ السیفیہ کا دورہ اور شعبہ جات کا معائنہ
میجر جنرل آصف غفور کراچی پہنچ گئے، جامعۃ السیفیہ کا دورہ اور شعبہ جات کا معائنہ

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آج کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بوہرا کمیونٹی کی جامعۃ السیفیہ کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ کرام سے ملاقات کی جبکہ انہیں شعبہ جات کا معائنہ بھی کرایا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دورۂ کراچی کی روداد سناتے ہوئے جامعۃ السیفیہ دورے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جامعۃ السیفیہ کے انتظام و انصرام کی تعریف کرتے ہوئے ادارے کو نظم و ضبط کا نمونہ  قرار دیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جامعۃ السیفیہ کے طلباء اپنے اپنے فنون و تکنیکی شعبہ جات پر مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ بہت سے طلبہ تجارت اور کاروبار کے شعبہ جات پر دسترس حاصل کرچکے ہیں۔ 

https://twitter.com/peaceforchange/status/1211196101568684032

ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور جب جامعۃ السیفیہ پہنچے تو طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے واشگاف نعرے لگائے۔

دورے کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اساتذہ سے مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی کھنچوائی۔ اس دوران طلباء کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے ڈر کر اور خوفزدہ ہو کر رہو جبکہ پاکستانی قوم تمہارے پٹے ہوئے پراپیگنڈے کو  اہمیت نہیں دیتی۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز بیانیہ پاکستانی جوانوں نے مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی تمہارے  پراپیگنڈے کو اہمیت نہیں دیتے۔آئی ایس پی آر

Related Posts