محمود آباد اور بن قاسم پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،اسلحہ، مسرقہ موٹرسائیکل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmoodabad and Bin Qasim police arrested 3 accused

کراچی:بن قاسم پولیس نے شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے مسلح ملزمان کو گرفتارکرلیا،محمود آبا دپولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو دھرلیا۔

پولیس نے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو مشکوک جان کر روکاتو ملزمان نےفرار ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی رقم اور دیگر دستاویز برآمدہوئیں،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال چوری شدہ موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

موٹرسائیکل تھانہ بن قاسم کی حدود سے کچھ روز قبل چوری کی گئی تھی،پولیس کے مطابق ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، شہریوں سے بدسلوکی اورناقص کارکردگی پر 6ایس ایچ او معطل

ملزمان میں افضل لانگا اور ایاز شیر شامل ہیں،افضل لانگا کیخلاف تھانہ بن قاسم میں چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے پانچ سے زائد مقدمات درج ہیں۔دونوں ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تھانہ محمود آباد کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دو طرفہ فائرنگ میںپولیس نے ایک ملزم سراج عرف پٹنی کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرارہوگیا ۔زخمی ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق دو ملزمان کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا،جس کو طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کردیا گیا،زخمی ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts