کراچی: سینئر سیاسی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاجی دھرنے آج شام تک ختم ہو جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاراچنار میں جاری کشیدگی کے ردعمل میں کراچی میں ہونے والے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے مذہبی جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائینگے جس کے باعث آج شام تک احتجاج ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔
محمود مولوی نے کہا کہ پاراچنار میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جس کی وجہ سے کرم میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اداروں نے اپنے اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جاری دھرنوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی جماعت کی قیادت سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ آج شام تک تمام معاملات حل ہو نے کے بعد مظاہرے اور دھرنے ختم ہو جائیں گے۔
کراچی میں 14 مقامات پر دھرنے ساتویں دن بھی جاری، شہریوں کو شدید مشکلات