ماہرہ خان کے دلکش رقص نے مداحوں کے دل موہ لیے، ویڈیوز وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahira Khan stuns fans with her enchanting dance moves

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ایک شادی کی تقریب میں اپنے شاندار رقص سے مداحوں کے دل موہ لیے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ حال ہی میں اپنے قریبی دوستوں انعم اور صوبی کی شادی میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی دلکش پرفارمنس نے مداحوں، دوستوں اور شوبز کے ساتھیوں کو دنگ کردیا۔

حرا مانی کی بھائی کی شادی پر نازیبا لباس اور بولڈ ڈانس کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

تقریب کی ویڈیوز میں ماہرہ کو دلکش اور پُرجوش انداز میں اسٹیج پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے خوشی سے بھرپور انداز اور حرکات کو معروف ڈیزائنر فراز منان کے خوبصورت لباس نے مزید چار چاند لگا دیے۔

 

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے فوراً ماہرہ کی پرفارمنس کو محبت اور تعریف سے نوازا۔ سوشل میڈیا پر ان کی خوبصورتی، سادگی اور شاندار شخصیت کو سراہتے ہوئے انہیں ایک حقیقی سپر اسٹار قرار دیا گیا۔

Related Posts