ماہرہ خان نے نئے اشتہار میں پائلٹ بن کر مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان نے نئے اشتہار میں پائلٹ بن کر مداحوں کے ہوش اڑا دئیے
ماہرہ خان نے نئے اشتہار میں پائلٹ بن کر مداحوں کے ہوش اڑا دئیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان نے نئے اشتہار میں پائلٹ بن کر مداحوں کے دل جیت لیے جس میں انہیں سوشل میڈیا صارفین کو کار خریدنے کی ترغیب دلاتے دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے نئے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکارہ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4 اشتہارات کی مختصر ویڈیوز شیئر کیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انسٹا گرام پر 77 لاکھ فالوورز کی جانب سے ماہرہ خان کی مختصر دورانیے کی ویڈیوز پر حوصلہ افزاء تبصرے کیے گئے ہیں۔ ساتھی فنکاروں نے بھی ماہرہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کی کھل کر تعریف کی۔

اداکارہ ماہرہ خان کے اشتہارات پر ان کی تعریف کرنے والے فنکاروں میں عائشہ عمر، حنا خواجہ، آئمہ بیگ اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں۔ کراچی میں جنم لینے والی ماہرہ نے 2006 میں وی جے کی حیثیت سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

شوبز کی دنیا میں ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے پر بھی دادو تحسین سے نوازا گیا۔ مسلسل 5 سال ٹی وی سے دور رہنے کے بعد ماہرہ خان آج کل ہم کہاں کے سچے تھے میں نظر آرہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: یشما گِل بھی ماہرہ خان کی خوبصورتی سے متاثر

Related Posts