پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے کردار کو نبھانے کیلئے ماہرہ خان نے بال رنگنے سے لے کر ورک آؤٹ تک بہت جدوجہد کی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی دلچسپ واقعات سے معمور ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار نبھانے کیلئے اپنی ذات میں اہم تبدیلیاں پیدا کیں۔ حال ہی میں میشن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ماہرہ نے مداحوں کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا۔
نئی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر ریلیز، ماہرہ خان فوجی لباس میں جلوہ گر
ماہرہ کے ڈرامہ سیریل کی 10ویں سالگرہ، ہمسفر کو یادگار بنانے والے 5لمحات
ڈرامہ سیریل پری زاد کی 14ویں قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار نبھانے کیلئے اچھی خاصی محنت کرنی پڑی۔ مجھے اپنے جسم میں تبدیلی لانے کیلئے جم میں ورک آؤٹ کرنا پڑا تاکہ یہ محسوس ہو کہ میں گن اٹھا سکتی ہوں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کا کردار ادا کرنے کیلئے نگار جوہر کے تعلیمی دور سے اس وقت کی شخصیت کو عوام کے سامنے لانا تھا جب وہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے فوجی جوانوں سے تربیت حاصل کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاک فوج کے افسر سرفراز ماہرہ خان کو سلیوٹ کرنا سکھاتے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ماہرہ خان کیلئے فٹنس ٹرینر، میک اپ آرٹسٹ اور فوج کے افسران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو انہیں ایک فوجی افسر نظر آنے کیلئے مکمل تربیت دیتے ہیں اور ماہرہ خان سب کچھ سیکھتی ہیں۔