عمران خان کو کوالالمپور اجلاس میں شرکت پر مجبور نہیں کرسکتے، ملائیشین وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan malaysia

کوالا لمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کوالالمپور اجلاس میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کوالالمپور کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی اپنی وجوہات ہیں، عمران خان کا فیصلہ ان کی مرضی ہے اور ہم انہیں شرکت کے لیے مجبور نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں کوئی زور زبردستی نہیں، عمران خان شرکت نہیں کرسکے شاید انہیں کچھ اور مسائل کا سامنا ہو، اس سمٹ میں عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: خواہش تھی وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرسکتے۔ترک صدر

کانفرنس میں 50 سے زیادہ ممالک کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سربراہان مملکت بھی شامل ہیں۔مہاتیر محمد نے کہا کہ اس اجلاس میں مذہب اسلام پر بحث نہیں کی جائیگی بلکہ امت مسلمہ پر بات ہوگی جو آج شدید دباؤ کا سامنا کررہی ہے۔

Related Posts