مافیا کارمضان سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، قیمت کہاں پہنچ گئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mafia jacks up LPG price ahead of Ramadan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :ایل پی جی مافیا نے رمضان المبارک کے قریب آتے ہی عوام کی جیبوں سے بھاری منافع خوری کرنے کی حکمت عملی اپنا لی، ایل پی جی کی سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا، صارفین کی دہائی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں حکومتی ریلف پیکیج ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایل پی جی مافیا نے گیس مہنگی کر کے اپنا ریلیف عوام سے لینا شروع کر دیا۔

ایل پی جی مافیا نے پھر ایل پی جی مہنگی کر دی، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے مگر 277 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے اور کمرشل سلنڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا۔

چیئرمین عرفان کھو کھر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اور رہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پوری کر دی ہے۔دوسری جانب ایل پی جی مہنگی مافیا کرتا ہے پولیس چھوٹے دکاندار وں کو پکڑ نے لگی۔ اوگرا فوری گیس مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔

اوگرانے ایل پی جی کی قیمت 257 روپے مقرر کی تو فراہم بھی کرے وزیر اعظم پاکستان مافیا کے خلاف فوری نوٹس لیں کیونکہ ان کے حلف اٹھاتے ہی ایل پی جی مافیا نے پہلی سلامی دے دی۔

چیئرمین عرفان کھو کھر کا کہنا ہے کہ رمضان میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستی دینے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی بھی سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہنے لگی ہے اور ایل پی جی مافیا سرکار سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا، مافیا نے ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے جس نے ایل پی جی لینی ہے ہماری قیمت پر ہی ملے گی۔

Related Posts