ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی نیٹ فلکس سیریز فیم گیم پر مداحوں نے ملے جلے تبصرے کیے ہیں، جبکہ سیریز کا آغاز آج سے 2 روز قبل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 25 فروری کو نیٹ فلکس سیریز فیم گیم شروع ہوئی جس میں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کامیاب اداکارہ انامیکا آنند کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں جو اچانک منظرِ عام سے غائب ہوجاتی ہے۔
کنزہ ہاشمی اور شجاع حیدر کا گیت پیار نی فیر کرنا یو ٹیوب پر ریلیز
اگرچہ نیٹ فلکس سیریز پر ناقدین کے تبصرے زیادہ تعریفی یا تنقیدی نہیں تاہم 80 اور 90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد آج بھی انہیں بہت پسند کرتی ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں اپنے تازہ ترین کردار انامیکا کی طرح ایک بڑی اسٹار رہی ہوں لیکن مجھے جو مقبولیت اور شہرت ملی، اس نے میری زندگی پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں کیے۔
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ مجھے کبھی شہرت کی کوئی بڑی قیمت ادا نہیں کرنی پڑی۔ میں جو اداکاری کرتی ہوں، میرے نزدیک شہرت اس کی ایک ضمنی پیداوار ہے۔ ہر صبح میں کیمرے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجاتی ہوں۔
مادھوری ڈکشٹ کا تازہ ترین کردار انامیکا شہرت کا استعمال اپنے ذاتی فوائد کیلئے کرتا ہے۔ اچانک منظرِ عام سے غائب ہونے پر انامیکا کی تلاش شروع ہوجاتی ہے اور کیس پر کی گئی تحقیقات سے اس کی زندگی کے مزید پہلو سامنے آنے لگتے ہیں۔